فاسٹ باؤلر محمد عرفان کس پارٹی کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں ؟ تصاویر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے


بورے والا:دنیا کے سب سے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان
تحریک انصاف کی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کرکٹر محمد عرفان کا تعلق بورے والا کی سب تحصیل گگو منڈی سے ہے ، ان کا آبائی گاﺅں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 229 میں آتا ہے۔ وہ اپنے آبائی علاقے میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار خالد محمود چوہان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہمایوں افتخار چشتی کی نہ صرف مکمل حمایت کر رہے ہیں بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری روز محمد عرفان نے اپنے علاقے میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے لوگوں سے بلے پر مہر لگانے کی اپیل کی۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post