کوئٹہ میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق


صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں 31 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا مشرقی بائی پاس پر اس وقت ہوا جب پولیس کے ایک سینئر افسر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ نے اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ڈی آئی جی کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ایک پولنگ اسٹیشن ’تعمیر نو ماڈل اسکول‘ کے قریب فورسز کے قافلے پر ہوا، جہاں اسکول میں پولنگ کا عمل جاری تھا، جو دھماکے سے معطل ہوگیا۔ادھر سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے میں 25 افراد ہلاک جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس حلقے میں انتخابی عمل جاری تھا اور یہ کوئٹہ کا کافی اہم حلقہ این اے 266 ہے، یہاں سے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد، بلوچستان مینگل کے راہ حسن بلوچ، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اُمیدوار میدان میں ہیں

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post