اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی سمیت چارافسروں کو معطل کردیا


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی سمیت چارافسروں کو معطل کردیااسلام آباد: (22 جولائی 2018) الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی سمیت چارافسروں کو معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق افسران پرالزام ہے کہ سرکاری حیثیت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سیاسی مہم میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے دواسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز سانگھڑ اور سیہون کو پوسٹل بیلٹ پیپر کھولنے پر گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے ایک ڈی ایس پی سمیت چارافسران کو معطل کردیا۔ افسران پر سرکاری حیثیت کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے سیاسی مہم میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ معطل افسران میں ڈپٹی سیکریٹری محکمہ بہبود آبادی پنجاب اللہ یارڈھکو۔ ڈی ایس پی پنجاب پولیس شہباز احمد کے نام شامل ہیں۔ ڈی ایچ کیو چنیوٹ سرجن ڈاکٹرمحمد علی ہرل اوراسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزربی ایچ یوچنیوٹ محمد عمران خان ہرل کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ افسران کا کسی بھی انتخابی یا سیاسی مہم میں حصہ لینا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے علاقے سانگھڑ اور سیہون کے دو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کی۔ جس پرسیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹری سندھ سے فوری رابطہ کیا اوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post