عابد باکسر نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

لاہور (24نیوز) سابق پولیس آفیسر عابد باکسر نے سی آئی اے پولیس کے خلاف نیب میں جانے کا عندیہ دے دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس آفیسر عابد باکسر نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف مجھے کیسے نہیں جانتے، ان کی حکم عدولی پر میں 11 سال اپنے بیوی بچوں سے دور رہا۔ چیف جسٹس میرے الزامات کی انکوائری کے لیے جے آئی ٹی بنائیں یا شہباز شریف خود مناظرہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام عابد حسین باکسر ہے. باکسر اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ میں انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ وہ شہباز شریف کے کالے کرتوتوں کا پول بیچ بازار کھولیں گے۔ میڈیا اور پبلک کو بتائیں گے کہ شہباز نے کس طرح لوگوں کی جائیدادیں ہتھیائیں۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post