پی آئی اے نے لندن ایئرپورٹ پر 70پاکستانی آف لوڈ کردیئے گئے


لندن :پاکستان کی قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے ایک مرتبہ پھر اپنے (سلوگن) باکمال
 لوگ،لاجواب سروس کی لاج نہ رکھتے ہوئے لندن سے لاہور والی پرواز سے 70 مسافروں کو آف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور جانے والی پرواز سے 70مسافروں کو طیارہ چھوٹا ہونے پرآف کردیاگیا ، مسافروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پی آئی اے حکام کو کوستے رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن ایئر پورٹ پر لاہور آنے والے مسافروں کواس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو طیارے سے آف کردیاگیا۔ انتظامیہ کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔ طیارے میں 258مسافروں کی گنجائش تھی جبکہ ٹکٹ 328مسافروں کودیئے گئے تھے جس کے باعث طیارہ اوو ر ہوگیا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق آف کئے جانے والے مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ کچھ کو معاوضہ ادا کردیاگیا۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post