شہباز شریف کی پمز اسپتال آمد، نواز شریف کے صحتیابی سے متعلق دریافت کی

شہباز شریف کی پمز اسپتال آمد، نواز شریف کے صحتیابی سے متعلق دریافت کیااسلام آباد: (31 جولائی 2018) شہباز شریف نے پمزاسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پمزاسپتال گئے اوراسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا شہباز شریف کارڈیک سینٹر کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔ سابق وزیراعلیٰ کی آمد کے وقت عقبی راستہ کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات پندرہ منٹ تک جاری رہی، شہبازشریف نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ملاقات کے بعد شہباز شریف خاموشی سے واپس چلے گئے۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post