لاہور: سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔گالیوں اور سازشوں کے باوجودپنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 131 میں عمران خان کوشکست دیں گے، ن لیگ لاہورکی تمام سیٹوں پر کامیاب ہو گی، عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کیلئے تیار ہیں، گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کاووٹ بینک نہیں توڑا جا سکا۔ رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیفنس جلسے میں کوٹ مومن سے ٹکٹ ہولڈر شرکت کیلئے آئے، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔ گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، پی ٹی آئی کی قیادت اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے، 25جولائی کوعوام صرف ن لیگ کوووٹ دیں گے۔این اے 131 میں عمران خان کو عبرتناک شکست دوں گا۔ ن لیگ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹیں جیتے گی ۔سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینر لگا رہی ہے۔پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کیلئے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے ۔
Tags
city24news