بلا ول بھٹو زرداری پہلی مر تبہ میدان میں اتر ے لیکن ناکام ہو گئے ، پیپلز پارٹی کیلئے بری خبر آگئی


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار انتخابی میدان میں اترے لیکن اپنے ہی گڑھ لیاری سے ناکام ہوگئے عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف وفاق کی جماعت بن کر ابھری ہے اور وفاق میں تین بار حکومت کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی تیسرے نمبر کی جماعت رہی جب کہ مسائل کے دلدل میں دھنسی سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اس بار قومی اسمبلی میں دوسرے نمبر پر آکر حزب اختلاف کی بینچوں پر بیٹھے گی۔ --> حالیہ انتخابات میں بات کی جائے پیپلزپارٹی کی تو اس نے عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں اس بار انتخابی بساط پر اپنے مہرے اچھے طریقے سے لڑے جس سے اس نے گزشتہ انتخابات کی 29 جنرل نشستوں کے مقابلے میں 43 نشستیں جیت لیں۔پیپلزپارٹی نے انتخابات 2013 کے مقابلے میں حالیہ انتخابات میں اپنے گھر سندھ کا دفاع کیا ہے اور صوبے سے 75 جنرل نشستیں جیت کر حکومت بنانے کے لیے اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے جب کہ عام انتخابات میں بھی پی پی نے سندھ سے 65 جنرل نشستیں حاصل کی تھیں۔عام انتخابات 2018 میں پیپلزپارٹی نے جہاں مجموعی طور پر اپنے آپ کو بہتر کیا ہے وہیں اس کے گڑھ لیاری میں گڑھا پڑ گیا ہے اور چیل چوک سے اس بار پی پی کا ووٹ چیل لے اڑی جو گیند بن کر بلے پر آگیا۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post