الیکشن کمیشن نے عمران، شہباز اور خواجہ آصف کی ٹی وی ٹاک کا نوٹس لے لیا


سلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ٹی وی پر لائیو ٹاک کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام چینلز کو بھی خلاف ورزی سے فوری اجتناب کی ہدایت کر دی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔الیکشن کمیشن نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کے ٹی وی شو میں گفتگو پر الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور تینوں شخصیات کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں جب کہ متعلقہ ٹی وی چینلز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post