آرمی چیف سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقات

آرمی چیف سے مالدیپ کے ہائی کمشنر کی ملاقاتراولپنڈی:(03 اگست 2018) پاک فوج کے سربراہ جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔گذشہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقسات کے سفیر نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قازقستان کے سفیر بارلیبے سیدوکوف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ بھی پڑھیےآرمی چیف سے برازیلین چیف آف اسٹاف سے ملاقاتآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات، آئی ایس پی آر

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post