لندن :برطانوی حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی عوامی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے عوامی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ برطانیہ اور پاکستان میں مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔ اس لئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔ اس لئے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت برطانیہ کے مطابق قانون میں گنجائش موجود ہے اور اس کے لئے حکومت پاکستان کوباقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا۔
Tags
Latest News