اسلام آباد / کراچی:
ملک بھر میں کورونا کے مزید 1049 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے مزید 1049 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 526 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 178 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 49 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار ایک ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8420 ہے، سندھ میں 8640، خیبرپختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 485 اور آزاد کشمیر 76 میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ہوگئی ہ
ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
526 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 194 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، بلوچستان 21، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ملک بھر میں کورونا کے 143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
Tags
Pakistan News