پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 334 تک جا پہنچی
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 659 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 334 تک پہنچ گئی.
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 334 تک جا پہنچی
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 659 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 334 تک پہنچ گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 63 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سندھ میں کورونا کے اب تک 11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 93، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 192، بلوچستان 24، اسلام آباد 05 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 83 ہزار517 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 659 ہو گئی ہے
Tags
PakistanNews