ایٹمی دھماکہ کر کے ن لیگ نے ملک کو نیا استحکام بخشا، شہبازشریف
ایٹمی دھماکہ کر کے ن لیگ نے ملک کو نیا استحکام بخشا، شہبازشریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے 28 مئی کا دن ہم سب کیلئے ناقابل فراموش ہے، آج ہی کے دن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایٹمی دھماکہ کر کے ملک کو نیا استحکام بخشا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلےمیں 6 دھماکے کیے۔ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایاگیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملکی دفاع پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ یاد رکھا جائے گا۔ سب جانتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھاری معاشی پیکج ٹھکرایا۔
مزید پڑھیں:
ن لیگی صدر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے دوران قوم کو اکٹھا نہیں کیا بلکہ وہ تذبذب کا شکار نظرآئے۔
دریں اثناء ن لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت پرقوم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ آج کا دن قوم کی خودی کی جیت کا دن ہے، جس کا خواب علامہ اقبال نےدیکھا تھا۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ سویت یونین سے سبق سیکھنا چاہیے۔ سپرپاورکے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ تھا لیکن معیشت پنکچر ہوگئی تھی اوردنیا کے نقشے سے مٹ گئی۔ معاشی طاقت ملک کو ناقابل تسخیربناتی ہے۔
رہنمامسلم لیگ ن نے کہا کہ نیب کی دھمکیوں اورجھوٹے مقدموں کی وجہ سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ہمارے حوصلے ایٹمی طاقت کی طرح مضبوط ہوچکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ میرے اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان سمیت ہر لیڈرکے خلاف مقدمات بنائےجارہے ہیں۔ عمران خان کے ٹولے کو عالمی سازش سے لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک اورمعیشت کو رول بیک کرنے کے لیے دونوں اہداف حاصل کیے جاچکے ہیں۔ ملک کومعاشی ترقی کیلئے آزاد اورمنصفانہ الیکشن کی ضرورت ہے
Tags
PakistanNews