No title




آج سے کاروبار شروع 24 گھنٹے کام کرنے دیں، تاجر بسیں بھی کھل گئیں، 90 فیصد نقصان پر کام نہیں کرینگے، ٹرانسپورٹرز



آج سے کاروبار شروع 24 گھنٹے کام کرنے دیں، تاجر بسیں بھی کھل گئیں، 90 فیصد نقصان پر کام نہیں کرینگے، ٹرانسپورٹرز


لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ (نمائندگان خبریں) حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام کےلئے اقدامات کے تحت مختلف بازاراور مارکیٹیں تین روز کی بندش کے بعد آج ( پیر) سے دوبارہ چار روز کےلئے کھل جائیں گی ، حکومت کی اجازت کے بعد شاپنگ مالز ، آٹو انڈسٹری ، پاور لومز کو بھی آج پیر سے سر گرمیاں کرنے کی اجازت ہو گی ، انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ بھی چلے گی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ہفتے میں چار روز کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی جس کے تحت مختلف مارکیٹیں اور بازار جمعہ ، ہفتہ اور اتوار تین روز تک بند رہنے کے بعد آج پیر کے رو ز صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک دوبارہ کھلیں گے ۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مختلف بازاروںمیں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا لیکن آج پیر سے کاروبار کھلنے کی صورت میں تاجروں اور خریداروں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا بصور ت دیگر انتظامیہ کارروائی کرنے میں حق بجانب ہو گی ۔حکومت کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ٹیموں کو بازاروں اور مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے عام آدمی کو سہولت دینے اور آمد و رفت کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دےدی ہے اورمسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔پنجاب حکومت نے آن لائن ٹیکسی

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post