دہشتگردوں کی پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، 3 جوان شہید، 8 زخمی
دہشتگردوں کی پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، 3 جوان شہید، 8 زخمی
راولپنڈی: (14 جولائی 2020) دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم پر حملہ فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے تین جوان شہید، جبکہ 8 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی پیٹرولنگ ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اچانک دہشتگردوں نے پنجگور کے قریب کاہان ویلی میں ان پر فائرنگ شروع کردی۔
دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین جوان شہید، جبکہ افسر سمیت 8 زخمی ہوگئے۔ زخمی جوانوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
Tags
Latest News