دورہ نیوزی لینڈپرمنسوخی کے سائے، پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ
پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ پر منسوخی کے سائے منڈلانے لگے ہیں کیوں کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو آخری وارننگ دے دی ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ایک اور کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر پوری ٹیم کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل میں آپس میں گھلتے ملتے رہے۔
کرک انفو کے مطابق کھلاڑیوں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانا بھی شئیر کیا۔
سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسکواڈ کے6افرادکا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا
خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔
سی ای او پی سی بی وسیم خان نے خبردار کیا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھی بھیج سکتی ہے۔ اسکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں، ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔
قومی اسکواڈ کے6افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے پورے اسکواڈ کے نمونے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے