ملک بھر میں گیس بحران کا خدشہ
ملک بھر میں گیس بحران کا شدید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس شارٹ فال ڈھائی ارب کیوب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم گیس شارٹ فال ڈھائی ارب کیوب فٹ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ شدت سردی میں گیس شارٹ فال 2 سے ڈھائی ارب کیوب فٹ پر پہنچ سکتا ہے تاہم 20 دسمبر سے 21 جنوری کے دوران گیس بحران سنگین ہوسکتا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں گھریلو گیس صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور سردیوں میں صنعتوں کو بھی گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا پڑسکتا ہے۔سردیوں کے ساتھ ملک میں گیس کی طلب بڑھ رہی ہے تاہم ایل این جی کی درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔شدت سردی میں گیس کی طلب 7 ارب کیوب فٹ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم ایل این جی سمیت گیس کی فراہمی ساڑھے چار ارب کیوب فٹ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے