کوئٹہ: ڈی آئی جی پر حملہ ،22 افراد جاں بحق


کوئٹہ: ڈی آئی جی پر حملہ ،22 افراد جاں بحقکوئٹہ: (25 جولائی 2018) کوئٹہ کے علاقے 
مشرقی بائی پاس پر ڈی آئی جی عبد الرزاق کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبد الرزاق چیمہ معمول کی پیٹرولنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں بائیس افراد شہید جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ واقعے میں سات سے آٹھ گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں ہیں، تاہم ڈی آئی جی عبد الرزاق چیمہ محفوظ رہے۔ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےپولیس کے مطابق دھماکا تعمیر نو کالج پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جب لوگ ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف تھے, دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ترجمان سول اسپتال کے مطابق واقعے میں اٹھائیس افراد شہید ہوئے ہیں جب کہ بیس سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں سے دس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔Spread the love22 Killed In Blast At Quetta’s Eastern Bypass Pakistan pakistan news 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post