
الیکشن کمیشن کو آصف زرداری کے خلاف شکایات موصولاسلام آباد: (25 جولائی 2018) الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو پی ایس بہتر بدین سے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لے لیا اور متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےالیکشن کمیشن کو ملنے والی شکایت کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ووٹ ڈالنے سے روکا جارہا ہے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پولنگ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے دوران پینتالیس شکایتیں موصول ہو چکی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ شکایتیں سندھ سے موصول ہوئی ہیں،جن کی تعداد ستائیس ہے جبکہ بلوچستان سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پولنگ شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے دوران پینتالیس شکایتیں موصول ہو چکی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ شکایتیں سندھ سے موصول ہوئی ہیں،جن کی تعداد ستائیس ہے جبکہ بلوچستان سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
Tags
Latest News