 مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج طلبلاہور: (29 جولائی 2018) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی صدر محمد شہباز شریف شرکاء کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے لئے زیر بحث آنے والے آپشنز کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج 4 بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا جس میں سی ای سی کے ممبران کے علاوہ نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو بھی بلایا گیا ہے۔اجلاس میں آل پارٹی کانفرنس میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے حوالے سے زیر بحث آنے والے آپشنز پر بات ہو گی اور (ن) لیگ اپنا فیصلہ کر کے آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والی جماعتوں کو اس سے آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک ہفتے میں دوسری بار سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے۔ |
|
|