 عام انتخابات کاانعقاد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوا،الیکشن کمیشناسلام آباد (29جولائی، 2018)الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عام انتخابات کاانعقاد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوا ہے جس کوعالمی مبصرین نے بھی سراہاہے۔اسلا م آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ کمیشن چند سیاسی جماعتوں کے دبائو میں نہیں آئے گا۔ترجمان نے کہاکہ عالمی اداروں اورمبصرین نے انتخابات کو شفاف قراردیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات کو عالمی سطح پرسراہااورقبول کیاگیاہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی طرف سے کمیشن پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کے مبصرین بھی عام انتخابات کے شفاف ہونے کی تصدیق کرچکےہیں۔ اس حوالے سےیورپی یونین مشن کے چیف آبزرور مائیکل گیلر کا کہنا تھاکہ 2013ء کے مقابلے میں 2018ء کے انتخابات زیادہ بہترہوئے۔چیف آبزرور ای یو مشن نے کہا ہے کہ ہمارے تجزیئے کے مطابق فوج کو ضابطہ اخلاق کے تحت تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے سختی سے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کی جبکہ دہشتگردی کے کچھ واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال تسلی بخش رہی۔واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات 2018ء کے دوران یورپی یونین کے وفد نے ملک کے مختلف حلقوں کا دورہ کیا تھا اور الیکشن کے عمل کا مکمل مشاہدہ کیا تھا۔ |
|
|