بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

بجلی کے صارفین کیلئے بری خبر، بجلی ایک ماہ کیلئے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔ صارفین پر ساڑھے 6 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ بجلی کے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی ایک ماہ کیلئے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔سی پی پی اے نے 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اضافے سے صارفین پر ساڑھے 6 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 28 فیصد، کوئلے سے 12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔گیس سے 41 فیصد اور فرننس آئل سے 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کے الیکٹرک، لائف لائن، زرعی صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post