ایفی ڈرین کیس: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

حنیف عباسی
راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو شک کی بنا پر رہا کر دیا گیا ہے۔
سنیچر کو انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور رات گئے فیصلہ سنایا گیا۔
جس کے بعد انسدادِ منشیات فورس نے عدالت میں موجود حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس بارے میں مزید جانیے
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے انتخاب لڑ رہے تھے اس سزا کے بعد وہ اس الیکشن میں شرکت کے اہل نہیں رہے کیونکہ آئین پاکستان کے تحت کوئی بھی سزا یافتہ شخص انتخابات لڑنے کا اہل نہیں ہو سکتا۔
مارچ 2012 میں ایفی ڈرین کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اب عام انتخابات 2018 سے چند روز قبل اس مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔
انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئی دن 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔
اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کو 21 جولائی تک نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔
وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹے میں سنایا جائے گا۔ تاہم عدالت نے رات گیارہ بجے اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post