راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹریفک وارڈن قتلراولپنڈی:(23 جولائی 2018) راولپنڈی میں بیکری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن مارا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤ ں کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اصغر جاں بحق ہو گیا ہے۔ بیکری میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےفوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار ملزمان نے راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بندوقیں اٹھائے ایک بیکری میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔بیکری میں موجود اصغر نامی ٹریفک وارڈن ڈاکوؤں سے مزاحمت کرتا ہے۔ جس کے بعد ڈاکو ٹریفک وارڈن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور فائرنگ کے بعد قتل کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Tags
Pakistan News