ایفی ڈرین کیس اپنے اختتام کو پہنچ گیا، انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، شیخ رشیدراولپنڈی : ( 22 جولائی 2018) شیخ ر شید نے حنیف عباسی کی سزا کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایفی ڈرین کیس اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو ملنے والی عمر قید کی سزا پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایفی ڈرین کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے ۔ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے ۔ حنیف عباسی این اے 60 پر شیخ رشید کے مقابل امیدوار تھے ۔ حنیف عباسی مسلم لیگ نوا ز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے۔ فیصلہ آنے کے بعد حنیف عباسی الیکشن لڑنے کے لیئے نا اہل ہو گئے ہیں۔ایفی ڈرین کیس آنے سے قبل شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایفی ڈرین کا فیصلہ کچھ بھی آئے لیکن حنیف عباسی کو الیکشن میں حصہ لینے دینا چاہیئے۔
Tags
Latest News