راولپنڈی: حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاراولپنڈی : ( 22 جولائی 2018) حنیف عباسی اڈیالہ کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ جیل منتقل راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کوبڑا دھچکا ۔ ایک اور بڑی وکٹ گر گئی ۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔ الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ۔ حنیف عباسی کمرہ عدالت سے گرفتار ۔ حنیف عباسی حلقہ این اے ساٹھ سے شیخ رشید کے مدمقابل امیدوار تھے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے چھ سال بعدایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ۔ انسداد منشیات عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان نے کیس کا فیصلہ پڑھ کرسنایا۔ عدالتی فیصلے کے تحت مسلم لیگ ن کےراولپنڈی کے حلقہ این اے ساتھ سے امیدوارحنیف عبا سی کو عمرقید کی سزاسنائی گئی ہے۔ کیس کے سات دیگر ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کردیاگیاہے۔ فیصلے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ایفیڈرین کیس کی سماعت دو اگست مقرر ہو نے کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شہری شاہد اورکزئی نے جلد فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کی جس پر جسٹس عباد الرحمن لودھی نے سولہ جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے اکیس جولائی کو فیصلہ سنانے کا بھی حکم دیا تھا۔ایفیڈرین کیس میں آٹھ ملزمان حنیف عبا سی، ان کے بھا ئی باسط عبا سی، پارٹنر احمد بلال عادل ، غضنفر، ناصر خان ، سراج عبا سی ، نزاکت اور محسن خورشید نامزدتھے ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اکیس جولائی دوہزار بارہ میں حنیف عباسی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اے این ایف نے مقدمہ کے چار مکمل اور ایک ضمنی چالان عدالت میں پیش کیئے۔اے این ایف نے گزشتہ سال حنیف عبا سی کے بینک اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد جبکہ فیکٹری سیل کردی تھی۔ چھ سال سے کچھوے کی رفتار سے جاری اس ایفیڈرین کیس کی سماعت کے دوران چھ ججز تبدیل ہو چکے ہیں۔
Tags
Pakistan News