پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ق لیگ میں فارمولہ طے پاگیا

اسلام آباد: تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے فارمولہ طے پاگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت چوہدری پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے اور وہ پہلے ہی پنجاب اسمبلی میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کو وفاق اور پنجاب میں 2 ، 2 وزارتیں بھی دے گی اور وزارتوں کا فیصلہ اسپیکر کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی قومی اسمبلی میں 4 اور پنجاب اسمبلی میں 7 نشستیں ہیں اور یہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت تھی۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post