سپریم کورٹ راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لے گی
bycity24news-
0
پاکستان کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لے گی۔
پاکستان کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لے گی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت پوری ہونے کے فوری بعد بیرون ملک کسی دوسری نوکری کے لیے این او سی کیسے جاری کیا جاسکتا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بطور آرمی چیف مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد سعودی عرب میں مسلم اتحادی افواج کی سربراہی سنبھال لی ہے اور اُنھیں سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس ضمن میں این او سی جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
’حکومت راحیل شریف کو واپس آنے کا نہیں کہہ سکتی‘
راحیل شریف نے کوئی درخواست نہیں دی: خواجہ آصف
نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق عدالت نے فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا کے بیرون ملک ملازمت پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شجاع پاشا اتنے حساس ادارے میں کام کرنے کے بعد دبئی میں کسی دوسرے ادارے میں کیسے کام کر رہے ہیں۔
بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اہم عہدوں پر فائض افراد کو تو بیرون ملک جانا ہی نہیں چاہیے بلکہ ایسے افراد کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دینا چاہیے۔