الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا، شہباز شریف



الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا، شہباز شریفاسلام آباد: (17 اگست 2018) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات 2018ء کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے بعد قومی اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن 2018ء کے بعد جو گورنمنٹ معرض وجود میں آئی، یہ سب سے زیادہ دھاندلی کی صورت میں آئی ہے۔شہباز شریف نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن 30 روز میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے اور اس میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوا؟ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں آر ٹی ایس مشینیں بند کر دیں گئی؟ یہ کیسا الیکشن تھا جہاں دیہاتوں کے رزلٹ پہلے آئے؟ یہ کیسا الیکشن تھا جہاں 3 دن نتائج نہیں آئے؟صدر مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلیں گے اور آپ کا اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے سوالات کے جوابات ہمیں نہیں مل جاتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 2018ء کے الیکشن کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے آئے ہیں۔ جب ہم اپنا حق مانگیں گے تو اس ایوان پر لعنت نہیں بھجیں گے، ایوان پر حملہ کریں گے اور نہ ہی سوئی گیس اور بجلی کے بلوں کو جلائیں گے۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post