ایم کیو ایم کے وفد کی عمران خان سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات


اسلام آباد: ایم کیو ایم کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا جہاں اس کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے۔ ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں جبکہ وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔ عمران خان سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے عمران اسماعیل اور عارف علوی بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد اپنے مطالبات سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا جس کے بعد تمام رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ روانہ ہوں گے۔ ترین

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post