
لاہور : متعدد فیڈر بند ہونے سے شہر میں پانچ گھنٹوں کا بریک ڈاؤنلاہور:( 2 اگست 2018)
لاہور میں متعددفیڈربند ہونے سےشہر کےکئی علاقےتاریکی میں ڈوب گئے۔ پانچ گھنٹے سے زائد بجلی کے بریک ڈاون میں شدید حبس اور گرمی سے شہری بلبلا اٹھے۔دو سو بیس کے وی کے گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی سے لیسکو کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔ پانچ گھنٹے سے زائد بجلی کی بندش سے شہر کے متعدد علاقے اندھیر ے میں ڈوبے رہے۔ بجلی بند ہونے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ پانچ گھنٹوں کے بعد لیسکو کا عملہ گرڈ سٹیشن کی فنی خرابی تلاش کرنے میں کامیاب ہوا۔ شادمان، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، گرین ٹاؤن ، ملتان روڈ کوٹ لکھپت اور کاہنہ کےعلاقےبجلی سےمحروم رہے۔
Tags
Pakistan News