ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے


اکٹر رتھ فاؤ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہےویب ڈیسک:(10 اگست 2018) پاکستان کی مدر ٹریسیا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔پاکستان میں جزام (کوڑ کا مرض) کے خاتمے کے لیےاپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ستاسی سالہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کو پاکستانی مدر ٹریسا بھی کہا جاتا ہے جو ساٹھ کی دہائی میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لیے سب کچھ چھوڑ کر جرمنی سے پاکستان آئیں اور اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لیےوقف کردی۔ڈاکٹر رتھ فاؤ نے چھپن برسوں تک انسانیت کی خدمت کے لیے کوششوں میں مصروف رہیں اور وہ کراچی میں قائم میری ایڈی لیپروسی سینٹر ہی میں بنے دو کمروں کے ایک مکان میں رہائش پذیر رہیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی میری ایڈیلڈی لیپروسی سینٹر نامی غیر سرکاری تنظیم کراچی سمیت ملک بھر میں جلد کی خطرناک بیماری ‘جذام’ کے خلاف مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا ہی نتیجہ ہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں جذام کی بیماری کا تقریباً خاتمہ ہو چکا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں انہیں ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز اور ہلال پاکستان سمیت لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ڈاکٹر رتھ فاؤ گذشتہ سال دس اگست کو خرابی طبیعت کے باعت کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اعزازی پچاس روپے کا سکہ جاری کیا گیا۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post