کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور مریم نواز کو رہائی ملنے کا امکان ، ذرائع


سلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملنے کا امکان ہے ۔ نواز شریف اور مریم نواز کو پیرول پر رہائی ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات تک نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے جس کے بعد انہیں کل ممکنہ طور پر رہائی مل جائے گی اور وہ مرحوم بیگم کلثوم نواز کے جنازے اور دیگر مذہبی رسومات میں شرکت کر سکیں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں کلثوم نواز کے انتقال کی خبر جیل حکام نے دی ۔ کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سن کر مریم نواز غم سے نڈھال ہو گئیں اور انہیں دیگر قید خواتین نے آ کر حوصلہ دیا۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبلسابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھالیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post