وزیراعظم عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار


وزیراعظم عمران خان کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہاراسلام آباد:(11 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ بیگم کلثوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازکی وفات پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازبہادر خاتون تھیں، حکومت محترمہ کلثوم نوازکے لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔وزیراعظم کی جانب سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کومرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو آج طبیعت خرابی کے باعث ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔براہ راست دیکھیےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونCOAS expresses his grief and heartfelt condolences to the bereaved family on sad demise of Begum Kulsoom Nawaz. “May Allah bless the departed soul eternal peace at Heaven-Amen”, COAS.— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 11, 2018آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post