اسلام آباد —پاکستان میں حال ہی میں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے پاکستان کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤود کے انٹرویو پر اپوزیشن جماعتوں کی بھرپور تنقید شروع ہوگئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں میں پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور چینی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں لہذا سی پیک منصوبوں کو ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے۔ حکومتی ترجمان نے اس خبر کی ترديد کی تاہم اپوزیشن کا سی پیک منصوبہ منجمد کرنے کے حوالے سے احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو سی پیک پر نظرثانی کرنے پر شديد تنقید کا نشانہ بنایا جس پر حکومت نے برطانوی اخبار کی خبر کی ہی ترديد جاری کردی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرثانی کرے گی جس میں قرض کی ادائیگی اور منصوبوں کی مدت بڑھانے پر غور کیا جائے گا جب کہ چین نے اس حوالے سے معاہدوں پر دوبارہ مذاكرات کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی ہے۔
Tags
Latest News