پاکستان کے ساتھ سی پیک سمیت ہر شعبے میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا،چینبیجنگ: (11 ستمبر 2018) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ سی پیک سمیت ہرشعبے میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے. دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں اسلام آباد کی حمایت جاری رہے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شئانگ نے ایک سوال پر کہا چینی وزیر خارجہ وینگ یی کے دورے کا مقصد اسلام آباد اور بیجنگ کی دوستی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ترجمان کے مطابق چینی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکام کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت روڈ اور مواصلات کے دیگر منصوبوں پر کام تیز کیا جائےگا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومت کی تبدیلی سے پاکستان اور چین کی دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Tags
Pakistan News