ہسپتالوں میں عملہ مریضوں اور تیمارداروں سے اچھا سلوک کرے, ڈا کٹر یا سمین را شد



لاہو میں عوامی شکایات کیلئے’ہسپتال ٹال فری کال سروس‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔عوا م ا پنی شکایات 080099000پر درج کروا سکتے ہیں۔جس کے بعد ہیلپ لائن سنٹر فوری طو ر پرہسپتال ذمہ داران سے رابطہ کریگا ۔جس سے شکایات کنندہ کو مطلع کیا جائیگا۔صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈا کٹر یا سمین را شد نے ہدایت جاری کرتےہوئے کہاہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان ہسپتالوں میں عملہ مریضوں اور تیمارداروں سے اچھا سلوک کرے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوامی اعتماد بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی وہ خود کر یں گی ۔ 

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post