لاہور: بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیالاہور: (14 ستمبر 2018) بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لاہور ایئرپورٹ سے جاتی امرا شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی شریف کمپلیکس میں موجود ہیں۔بیگم کلثوم نواز کا سفر آخر۔ میت جاتی امرا میں شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچادی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی وہاں موجود ہیں۔ سابق خاتون اول کا جسد خاکی ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔ پرواز نے چھ بجکر اڑتالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ شریف فیملی کے تیرہ افراد بھی میت کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ شہبازشریف، اسما ڈار، حلیمہ ڈار، عثمان ڈار، سائرہ صالح، زکریا حسین شریف، صلاح الدین بٹ، صائمہ طارق، ڈاکٹر خدیجہ حفیظ مرزا، ڈاکٹر عدنان، فیصل ٹوانہ اور اعجاز گل میت کے ہمراہ آئے ہیں۔حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس اور عطا تارڑ نے ایئرپورٹ سے میت کووصول کیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جاتی امرا سمیت انیس مقامات پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ تین ایس پی، تین ڈی ایس پی، چھ ایس ایچ او بھاری نفری کےہمراہ سیکیورٹی انجام دے رہے ہیں۔ جاتی امراکےمرکزی راستےاور ایجوکیشن پلی پر آٹھ واک تھروگیسٹس نصب کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی نو گاڑیوں کی پیٹرولنگ جاری ہے۔
Tags
Latest News