بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچا دی گئی، آخری رسومات جاتی امرا میں ادا کی جائیں گی

بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور 

پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کی آخری رسومات جمعے کو ہی جاتی امرا میں ادا کی جائیں گی۔پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کی آخری رسومات آج ہی جاتی امرا میں ادا کی جائیں گی۔
سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا طویل علالت کے بعد منگل کو لندن کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔
نواز شریف کے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعے کی صبح بیگم کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ لاہور پہنچے جبکہ بیگم کلثوم نواز کے لندن میں مقیم بیٹے حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آ رہے ہیں۔
کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچایا گیا اور وہاں سے ایمبولینس کے ذریعے جاتی امرا کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین رائیونڈ جاتی امرا میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کلثوم نواز

کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹیاں مریم صفدر اور اسما اور دو بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیں
اس سے قبل جمعرات کو لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن اور حسین نواز سمیت مسلم لیگ کے رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے منگل کی رات پیرول پر ابتدائی طور پر 12 گھنٹے کے لیے رہا کیا گیا تھا تاہم بدھ کو پیرول پر رہائی میں مزید تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔
بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ

آخری رسومات میں شریک ہونے کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بیگم کلثوم نواز تقریباً گذشتہ ایک سال سے لندن میں زیرِ علاج تھیں۔ انھیں پچھلے سال سرطان کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔
ان کی عمر 68 سال تھی۔ کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹیاں مریم صفدر اور عاصمہ اور دو بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیں۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post