صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے رابطہ کیا گیا تو بھرپور تعاون کریں گے، گیلانیملتان: (10 ستمبر 2018) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ چاہتے ہیں حکومت اپنے سو روزہ منصوبے پر کامیاب ہو۔ حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کےلئے رابطہ کیا تو بھرپور تعاون کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے مشترکہ سوچ اور اتفاق رائے پیپلزپارٹی نے پیدا کی تھی لیکن اس کے افتتاح کے موقع پر مجھے شرکت سے روکا گیا چاہتے ہیں حکومت اپنے 100روزہ منصوبے پر کامیاب ہو۔ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلے بھی مجھ سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں پر کیسز بنائے تھے لیکن ان سے باعزت بری ہوئے اب بھی ہوں گے۔ حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کےلئے رابطہ کیا تو بھرپور تعاون کریں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کا دورہ تھا ہی بھارت کےلئے۔ ہمارے لئے کابل کی اہمیت ہے پاکستانی وزیرخارجہ کا دورہ افغانستان اہم ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اسمبلیوں میں خواتین کو نمائندگی دی ہے۔ پیپلزپارٹی خواتین کی ترقی کےلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
Tags
Pakistan News