كووڈ-19: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2958 معاملے، 126 کی موت، 50 ہزار کے قریب معاملے

لک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئی دہلی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 2958 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 126مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1694 ہو گئی ہے۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 49391 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1456 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد14183 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔


کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 984 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 15525 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 34 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 617 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2465 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6245 ہو گئی ہے اور 49 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 368 تک پہنچ گئی ہے۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post