والد رشی کپور کے آخری دیدار کیلئے بیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران حکومت سے مانگی ممبئی جانے کی اجازت
قابل غور ہے کہ ہندی سنیما کے لئے اپریل مہینہ کے یہ آخری دن سیاہ دنوں کی طرح آئے ہیں۔ بدھ کے روز اداکار عرفان خان اس دنیا سے رخصت ہوئے اور اس کے ایک دن بعد جمعرات کو مشہور اداکار رشی کپور نے بھی کینسر کے عارضہ کے سبب ممبئی کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ رشی کپور کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے یہ جانکاری دی تھی۔
Tags
ENTERTAINMENT