کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھے جانے کا امکان
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں پنجاب، بلوچستان اور سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کردی
تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے صوبوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ کل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد سب سے پہلے سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند کردیے تھے اور نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے تھے
Tags
Latest News