No title

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 594 تک جاپہنچی



اسلام آباد:(08 مئی 2020) ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ،جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار سات سو چونسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید پینتیس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی سے شروع ہونے سے پہلے ہی ایک دن میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے ایک ہزار سات سو چونسٹھ کیس رپورٹ ہوئے،جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد پچیس ہزار آٹھ سو سینتیس ہوگئی ہے اور ملک بھر میں وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد پانچ سو چوانوے تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دس ہزار تینتیس،سندھ میں نوہزار ترانوے،خیبرپختونخواہ میں تین ہزار نو سو چھپن اور بلوچستان میں ایک ہزار سات سو پچیس ہے۔
خیبر پختونخواہ میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد دو سو نو،پنجاب میں ایک سو تراسی،سندھ میں ایک سو اکہتر،بلوچستان چوبیس،اسلام آباد میں چار اور گلگت بلتستان میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں،کورونا کے دو سو دس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post