بھارتی فوج کی ایل اوسی پر گولہ باری، 6 افراد زخمی

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر گولہ باری، 6 افراد زخمی
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر شہری آبادی پر گولہ باری کردی، واقعے میں خاتون اور 3بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، سیز فائر کی خلاف ورزی میں خاتون اور بچیوں سمیت 6 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔


بھارتی فوج کی ایل اوسی پر گولہ باری، 6 افراد زخمی


ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر شہری آبادی پر گولہ باری کردی، واقعے میں خاتون اور 3بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، سیز فائر کی خلاف ورزی میں خاتون اور بچیوں سمیت 6 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا تعلق کِرنی دیگوار اور منڈھار گاؤں سے ہے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔مزید جانیے : رمضان المبارک کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ 27 اپریل کو فائرنگ سے خاتون شہید، 8 سالہ بچی زخمی ہوئی، 30 اپریل کو گولہ باری سے پاک فوج کا جوان، لڑکی اور خاتون شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، 2 مئی کو بھی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post