شیخوپورہ کےعلاقے کھاریانوالہ میں آٹھ افراد کو قتل

شیخوپورہ کےعلاقے کھاریانوالہ میں آٹھ افراد کو قتل

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی کا خونی انجام سامنے آیا ، اس لڑائی میں آٹھ افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ تین افراد زخمی اور دو کی حالت تشویشناک ہیں۔

عینی شاہدین کےمطابق دونوں گروہوں میں پہلے ہی دشمنی تھی، بچوں کی لڑائی پر پندرہ روز پہلے بھی دونوں گروہوں میں جھگڑا ہوا تھا، جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔
آج صبح ایک گروہ نے فائرنگ کرکے مخالف گروپ کےآٹھ افراد کو قتل کردیا، واقعےکےبعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھرکو آگ لگا دی، آگ کے باعث قریبی دکانیں بھی لپیٹ میں آگئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ آگ پر قابو پایا۔
ولیس کےمطابق مرنےوالے آٹھ افراد ایک ہی خاندان کےتھے، جاں بحق افرادمیں ماں باپ، بیٹا اورایک خاتون سمیت خاندن کے دیگر افراد شامل ہیں، پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، یاسین، خادم،بشیراں بی بی،وحید، طفیل، تنویراور اکبر علی سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں اللہ دتہ ، قربان اور رمضان شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں8افرادکے قتل کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکےکارروائی کی جائے اور مقتولین کےلواحقین کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیا جائے

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post