کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 712 ہوگئی

اسلام آباد (92 نیوز) ہیلتھ کئیر ورکرز پر کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد 712 تک پہنچ گئی، 402 ڈاکٹرز اور 101 نرسز اور 209 پیرامیڈیکس شامل ہیں، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان بھی کورونا کے مریض بن گئے۔

کورونا وائرس کے خلاف محاذ پر فرائض سر انجام دینے والے فرنٹ لائن محافظ ہی کورونا وائرس سے متاثرہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 712 تک پہنچ گئی۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 402 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 184, کے پی 186, بلوچستان میں 133، سندھ 122 اسلام آباد میں 63 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔

Post a Comment

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

Previous Post Next Post