ناندیڑ : لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے سینکڑوں مزدور اپنے گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین ، حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جب سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ، کئی مسائل بھی سامنے آرہے ہیں ۔ خاص طورپر مہاجر مزدروں کا مسئلہ دن بہ دن پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے مہاجر مزدور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے نہایت کسمپرسی کے عالم میں زندگی جی رہے ہیں اور انہیں اب کسی بھی صورت میں اپنے گھر لوٹنے کی فکر لگی ہوئی ہے ۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ناندیڑ میں بھی مہاجر مزدوروں کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے سی طرح کے حالات اترپردیش ، بہار ، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے مہاجر مزدوروں کے بھی ہوچکے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہم نے ناندیڑ کے صرافہ لاج میں قیام پذیر مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے حالات جاننے کی کوشش کی تب پتہ چلا کہ مزدوروں کا مسئلہ صرف بنگالی کاریگروں کا نہیں بلکہ اتر پردیش ، بہار، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں مزدور پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے گھر لوٹنا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے وہ اپنے گھر والوں سے دور ہیں اور اب انہیں یہاں رہنے کا اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ اس لئے جلد سے جلد انہیں ان کے گھروں کو پہنچانے کی مانگ کررہے ہیں
Tags
WORLD NEWS