لاہور (ویب ڈیسک) حلقہ این اے 126 میں سیاسی سر گرمیاں عروج پر ہیں، رشتےداریاں پارٹی منشور پر بھاری پڑ گئیں، جس کے باعث پی پی 152، 151 کے نتائج اپ سیٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے حلقہ این اے 126 میں مسلم لیگ (ن) اور کی جانب سے مہر اشفاق حمد اور پی ٹی آئی کے برسٹر حماد اظہر کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہے جبکہ پی پی 152، 151 میں پی ٹی آئی میاں محمد اسلم اقبال، ارشاد ڈوگر اور (ن) لیگ کے باقر حسین کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے جبکہ اس ہی حلقے میں رہائش پزیر مہر اشتیاق اور باقر حسین سے ہے اس تناظر میں گزشتہ دونوں میں ہونیوالی خفیہ میٹنگ میں دونوں پارٹیوں کے رشتہ دار امیدوار ان کے مابین پائ جانے والی باہمی معاہدے کے مطابق حلقہ 126 میں بڑی سیٹ یعنی ایم این اے کی سیٹ پر (ن) لیگ کا ساتھ پی ٹی آئی کے بعض خاندانی بنیاد پر حلقے بھی کریں گے جبکہ چھوٹی سیٹ ایم این اے کی سیٹ پر (ن) لیگ کے بعض خآندانی حلقے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی مہم ختم پزیر ہونے کے باعث ناشتوں کی ٹیبل پر مزید آپسی معاہدہ پر اعتماد کی بات چیت ہو گی جس میں آرائیں برادری کا ایک بڑاکٹھ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عام انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں ،ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتیں الیکشن کے اکھاڑے میں زور آزمائی کر رہی ہیں ،تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،اے این پی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار مختلف حلقوں میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں --> جبکہ اس ان انتخابات میں دو مذہبی جماعتیں ایسی بھی میدان میں اتری ہیں جنہوں نے کم و بیش پورے ملک سے اپنے امیدوار نہ صرف انتخابی میدان میں اتارے ہیں بلکہ اپنی انتخابی مہم بھی بڑے منظم طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان جماعتوں میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی سرپرستی میں ’’اللہ اکبر تحریک ‘‘ کے نامزد اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار جبکہ علامہ خادم حسین رضوی کی تحریک لبیک بھی پورے زور شور سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے اپنا پورا زور لگا رہی ہے ۔تحریک لبیک کے این اے 126 میں امیدوار وقاص احمد اور پی پی 151 سے نامزد امیدوار میاں فیصل بھی اپنی کامیابی کے لئے حیرت انگیز طور پر پر امید ہیں ۔(ف،م)
Tags
Pakistan News